بارش، آندھی، مکان کی چھت گرگئی، میاں بیوی، 2 بچے زخمی

بارش، آندھی، مکان کی چھت  گرگئی، میاں بیوی، 2 بچے زخمی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)بارش اور آندھی کے باعث مکان کی چھت گرگئی، میاں بیوی اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے ،جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔

 نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑ میں آندھی اور بارش کے باعث مستری محمد طفیل کے رہائشی کمرے کی چھت گر گئی، جس سے کمرے میں موجود محمد طفیل، اسکی بیوی زاہدہ بی بی، 7 سالہ بیٹامبین احمد اور 5 سالہ بیٹی تحریم بی بی ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں