ڈاکوؤں نے 2 شہریوں سے 12 لاکھ لوٹ لیے

ڈاکوؤں نے 2 شہریوں سے 12 لاکھ لوٹ لیے

قصور(خبرنگار)رہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں سے 12 لاکھ سے زائد نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیا۔

تھانہ گنڈا سنگھ والا میں محمد یسٰین نے درخواست در ج کروائی ہے کہ شیخ عماد کے قریب 2 ڈاکوؤں نے مجھ سے 5 لاکھ 82 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ تھانہ مصطفی آباد میں محمد اکرم نے درخواست درج کروائی کہ میں سبزی لیکر لاہور کو جارہا تھاکہ چڑیوان کے قریب ایک ڈاکو نے مجھ سے 6 لاکھ 25 ہزار نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں