لیسکو کا سنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

 لیسکو کا سنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) لیسکو نے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کیلئے سنگل اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ابتدائی طور پر 4 ہزار 700 سے زائد سنگل فیز میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ۔ قبل ازیں لیسکو میں اے ایم آئی سمارٹ تھری فیز اور ایل ٹی میٹرز کا نفاذ کر رکھا ہے ،بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بعد اب سنگل فیز سمارٹ میٹرزبھی لگائے جائیں گے ۔ اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز نصب ہونے سے بلنگ کا نظام آن لائن کر دیا جائیگااورصارفین کے میٹرز کی ریڈنگ کنٹرول روم سے لے کر بلز ارسال کئے جائیں گے ۔ لیسکو میں سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی تنصیب پر ڈیمانڈنوٹس کی قیمت میں اضافہ ہو جائیگا،اے ایم آئی سنگل سمارٹ میٹرز کی قیمت کا تعین کر کے ڈیمانڈ نوٹس میں اضافہ ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں