یو ای ٹی : ای کیٹ کے دوسرے مرحلے میں 26,581 طلبا کی شرکت
لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جاری انٹری ٹیسٹ ای کیٹ کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 26,581 طلبا نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ای کیٹ کے یہ داخلہ ٹیسٹ 13 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ 17 جون تک جاری رہیں گے ۔ اس سے قبل ای کیٹ فیز ون میں 15,460 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ وائس چانسلر نے بتایا نئے تعلیمی سال کے داخلوں کیلئے 2,500 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ای کیٹ کے نتائج کا اعلان 25 جون کو کیا جائے گا۔