پاک بزنس ایکسپریس کے اے سی خراب،مسافر گرمی میں خوار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلوے کی پریشان کن سروس کے باعث کراچی سے لاہور کے مابین چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس کے اے سی خراب ہوگئے۔
اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ میں سفر کرنے والے مسافر گرمی میں رل گئے۔ ذرائع کے مطابق پلیٹ فارم سے نکلتے ہی سسٹم ٹرپ کرگیا،مسافروں نے چین روک کر گاڑی کو بریک لگوا دی۔ کراچی ڈویژن نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے، خستہ حال کوچز اور خراب اے سی مسافروں کی پریشانی کا باعث بننے لگے۔