لاہور،وزیرآباد،سیالکوٹ ایکسپریس آج سے بحال
لاہور(این این آئی)عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور، وزیرآباد،لاہور براستہ نارووال، سیالکوٹ 171اپ /172ڈاؤن سیالکوٹ ایکسپریس آج پیر سے بحال ہو جائے گی۔
171 اپ ٹرین لاہورریلوے سٹیشن سے صبح5بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ172ڈاؤن وزیرآباد ریلوے سٹیشن سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات9بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز،ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔شاہدرہ باغ،نارنگ،بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھاسنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال اس کے سٹاپ ہوں گے ۔ ٹرین صرف افتتاح کے روز لاہور سے صبح 5 کے بجائے دن 11 بجے روانہ ہوگی۔