پنجاب یونیورسٹی :انڈر گریجوایٹ پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ

پنجاب یونیورسٹی :انڈر گریجوایٹ  پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ

لاہور( این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر احمد اسلام، ڈاکٹر ریحان صادق اورڈاکٹر شاہزیب خان نے لاہور کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا 33 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی ،ملک کے 20 شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں