امریکی ایما پر اسرائیل کا ایران پر حملہ بزدلانہ اقدام :سنی تحریک

امریکی ایما پر اسرائیل کا ایران پر  حملہ بزدلانہ اقدام :سنی تحریک

لاہور(آئی این پی)پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر پیر علامہ شیر محمد مجتبائی، لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم قادری نے مشترکہ بیان میں کہا امریکی ایما پر اسرائیل کا ایران پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

 ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے اقدامات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی استحکام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو بدامنی کی لہر پورے مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں پھیل جائے گی، اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں