موجودہ حالات میں متوازن بجٹ:ٹیکس ایجوکیشن

 موجودہ حالات میں متوازن بجٹ:ٹیکس ایجوکیشن

لاہور(این این آئی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا حکومت نے موجودہ حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔

 سارا سال آرڈیننسز اورایس آر اوزآنے کی وجہ سے ٹیکس پیئر ز،ٹیکس کلیکٹر اورٹیکس کنسلٹنٹ منصوبہ بندی نہیں کر پاتے، حکومت اس بات کی گارنٹی دے کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد کوئی آرڈیننس اور ایس آر او جاری نہیں ہوگا تو یقینی طور پر ٹیکس اہداف بآسانی پورے ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر زوہیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدور واصف علی شیخ،تابش علی جاوید ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی ، فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا ریو نیو کا 97فیصد ودہولڈنگ ٹیکسز سے پورا ہوتا جاتا ہے جبکہ باقی 3فیصد کوپورا کرنے کیلئے ایف بی آر زور آزمائی اور مہم جوئی کرتا ہوا نظر آتا ہے ،ٹیکس قوانین سے بار چھیڑ چھاڑ سے کنفیوژن اور خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر صرف ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے لائیو سروے کرے اور موقع پر این ٹی این جاری کر کے مناسب ٹیکس لگا کر ریٹرن فائل کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں