آئی جی پولیس سے پیدائشی طور پر امراض کا شکار باہمت نوجوان کی ملاقات

آئی جی پولیس سے پیدائشی طور پر امراض  کا شکار باہمت نوجوان کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے پیدائشی طور پر سنگین امراض کا شکار باہمت اور ہونہار نوجوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا نور الدین نے اپنے والد ظہیر بابر اور بھائی شان الٰہی کے ہمراہ آئی جی سے ملاقات کی۔ 19 سالہ نور الدین کی جسمانی نشوونما ممکن نہیں۔ انہوں نے پنجاب پولیس کی شاندار کمیونٹی سروسز سے متاثر ہو کر آئی جی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ نور الدین نے آئی جی پنجاب کو اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنی تصانیف پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں