آئندہ سال سے ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کرنیکا فیصلہ

آئندہ سال سے ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کرنیکا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا آئندہ سال سے صوبہ بھر کی ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کئے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق سال بھر معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ وہ شیخوپورہ میں نئی شفٹ/قائم شدہ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا سہولت بازار اتھارٹی کی طرف سے 13 نئے سہولت بازار جاری ہیں اور اگست تک مکمل ہو جائیں گے۔ ایف اینڈ وی مارکیٹس کو سٹی ایریا سے نئے نوٹیفائیڈ ایریا میں منتقل کرنے کا معاملہ حل ہوگیا۔ تمام دکانیں منتقل کر دی گئی ہیں اور پہلی نیلامی نیو مارکیٹ میں شروع ہوئی۔ سیکرٹری نے تمام دکانوں، مختلف پھلوں/سبزیوں کی بولی وغیرہ کو چیک کیا اور تاجروں کی سہولت کیلئے پینے کا پانی، سکیورٹی، رات کو روشنی وغیرہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں