پنجاب کا تعلیمی بجٹ عمل کی تصویر ہوگا : وزیر تعلیم

پنجاب کا تعلیمی بجٹ عمل کی تصویر ہوگا : وزیر تعلیم

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا پنجاب کا تعلیمی بجٹ دیگر صوبوں کے مقابلے میں تاریخ ساز بجٹ ہوگا۔ دوسرے صوبوں کے چھوٹے چھوٹے تعلیمی بجٹ کا موازنہ پنجاب کے تعلیمی بجٹ سے بخوبی کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا دیگر صوبوں کا بجٹ تعلیم کے نام پر محض خانہ پری ہے۔ پنجاب کا تعلیمی بجٹ نہ صرف مثالی ہوگا بلکہ نسلوں کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرنے کے اعتبار سے مریم نواز کی ترجیحات کو بھی واضح کرے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب کا تعلیمی بجٹ دیگر صوبوں کے مقابلے میں 200 سے 300 گنا زیادہ ہوگا۔ یہ اضافہ تعلیمی ترقی کی ایسی بنیاد رکھے گا جس پر روشن مستقبل کی عمارت کھڑی ہوگی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا پنجاب کا تعلیمی بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ عمل کی تصویر ہوگا ۔ تعلیمی بجٹ کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں رانا سکندر حیات نے مزید کہا نیا مالی سال تعلیمی شعبہ کی ترقی و استحکام کا ضامن ثابت ہوگا۔ نئے مالی سال میں سکول میل پروگرام، ارلی ائیر ایجوکیشن، لیپ ٹاپ و سکالرشپ سکیم کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی لیب، سٹیم لیبز، اساتذہ کیلئے سکوٹیز سمیت بہت سے نئے تعلیمی منصوبوں کی طویل لسٹ ہے جو تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں