سندر : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق : ہربنس پورہ قتل واقعہ میں ملوث 2 خواتین گرفتار

سندر : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق : ہربنس پورہ قتل واقعہ میں ملوث 2 خواتین گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا،ہربنس پورہ کے علاقے میں قتل واقعہ میں ملوث 2 خواتین گرفتار کر لی گئیں۔

تفصیل کے مطابق سندر کے علاقے میں شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزموں نے منظور حسین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا،فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاتون کے تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے ،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔دوسری طرف ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں معمولی جھگڑے پر سہیل لنگڑا وغیرہ کی فائرنگ سے شایان سہیل کے قتل میں ملوث2 خاتون ملزمہ کوگرفتار کرلیا گیا،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم سہیل لنگڑا، ثریا اورزینت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،فرارملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں