غیر قانونی کالا تیتر رکھنے پر ملزم گرفتار، 15 ہزار روپے جرمانہ

 غیر قانونی کالا تیتر رکھنے پر ملزم  گرفتار، 15 ہزار روپے جرمانہ

لاہور (اے پی پی) محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی طور پر کالا تیتر رکھنے پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان نے کالے تیتر کو غیر قانونی قبضہ میں رکھنے کی پاداش میں ایک ملزم کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر 15ہزار روپے جرمانہ کرکے ملزم کا کیس نمٹا دیا اور ضبط شدہ تیتر کو منی زو تونسہ منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں