ہائیکورٹ:جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کر انے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

 ہائیکورٹ:جماعت اسلامی کی  بلدیاتی انتخابات نہ کر انے  کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کر انے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس فاروق حیدر 8 جولائی کو سماعت کریں گے۔

 امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے ،آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں ، موجودہ ایکٹ میں بیورو کریسی کو مالی اختیارات دئیے گئے ،بیوروکریسی کو مالی اختیار دینا منتخب نمائندوں کی حق تلفی ہے ،عدالت حکومت پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں