گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب

 گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب

لاہور (خبرنگار) لاہور کے تاریخی گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب مذہبی عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔

تقریب کا اہتمام محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تعاون سے کیا۔ اس مو قع پر صو با ئی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے ،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو نہ صرف مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ ان کے مقدس مقامات کا مکمل تحفظ بھی یقینی بنایا جاتا ہے ۔ تقریب میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران ،پاکستان بھر سے آئے سکھوں اور بین المذاہب ہم آہنگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ چیئرمین متر وکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا گورو ارجن دیو جی نے سچائی، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شرکا نے امید ظاہر کی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں