ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے

ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے

لاہور(آئی این پی)ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران ان کی والدہ بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالر ، گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے ۔اطلاع پر ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید نے ریلوے سٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں