400 بوتل شراب، چرس برآمد، 2 ملزم گرفتار

 400 بوتل شراب، چرس  برآمد، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے 400 بوتل شراب کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے دوران چیکنگ رکشے کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم صابر مسیح نے رکشہ لیکر بھاگنے کی کوشش کی جسے گرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی 400 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈولفن ٹیم نے شادباغ کے علاقے میں ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تو ملزم سے 1000 گرام چرس و الیکٹرانک ترازو برآمد ہوا ،ملزم سجوال کو گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں