ہائیکورٹ :محکمہ زراعت سے گندم کی فی ایکڑ لاگت کا تخمینہ طلب

 ہائیکورٹ :محکمہ زراعت سے گندم  کی فی ایکڑ لاگت کا تخمینہ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے گندم کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف کیس میں محکمہ زراعت سے گندم کی فی ایکڑ لاگت کا تخمینہ آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

 عدالت نے محکمہ زراعت سے پچھلے سال کی گندم کی لاگت کے اعداد وشمار بھی طلب کرلئے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا گندم کے فی من اخراجات زیادہ ہونے کی بنا پر کسانوں کو نقصان ہورہا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت گندم کی قیمت4ہزار روپے من مقرر کرنے کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں