غیرقانونی کمرشلائزیشن ، فیس نادہندہ 137املاک سربمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 137املاک سربمہرکر دیں۔ گلبرگ، جوہر ٹاؤن،شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ،وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا۔