لیسکو نادہندگان کیخلاف آپریشن، 1 کروڑ 63 لاکھ کی ریکوری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)بجلی کے نادہندگان کے خلاف لیسکو کی کارروائیاں جاری رہیں،ڈسکو سپورٹ یونٹ نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔
1313 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 49 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ناردرن سرکل میں 725 نادہندگان سے 29 لاکھ 1ہزار 880، سنٹرل سرکل میں 445 نادہندگان سے 59لاکھ 11 ہزار 900 ، ایسٹرن سرکل میں 210 نادہندگان سے 2لاکھ 74 ہزار،اوکاڑہ سرکل میں درج 184ایف آئی آرز کے ذریعے 3لاکھ 22ہزار روپے ،ساؤتھ سرکل میں 271نادہندگان سے 9لاکھ 60 ہزار،شیخوپورہ سرکل میں 403 نادہندگان سے 1لاکھ 27 ہزار ،قصور سرکل میں 386 نادہندگان سے 54 لاکھ 50 ہزار 242 روپے کی ریکوری اور 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ننکانہ سرکل میں47 نادہندگان سے 4لاکھ 45 ہزار 942 روپے کی ریکوری کی گئی۔