ایل ڈی اے : آج سے ڈیجیٹل نوٹسز کا اجرا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ بارے اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔
چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے ایل ڈی اے کے تمام نوٹسز آج سے ڈیجیٹل جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا پہلے سات روز ٹیسٹ رن کے طور پر صرف ڈیجیٹل نوٹسز جاری کئے جائیں۔ ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ، سی ایم پی سمیت تمام ونگز کے نوٹسز پر کیو آر کوڈ ہوگا۔ ڈی جی نے ایل ڈی اے کال سنٹر کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔