چالان:منی مزدا ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 24 جون کو احتجاج کی کال

چالان:منی مزدا ٹرانسپورٹرز ایسوسی  ایشن کی 24 جون کو احتجاج کی کال

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پاکستان منی مزدا ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دے دی۔ 24 جون کو پنجاب بھر میں احتجاج، دھرنوں اور ممکنہ ہڑتال کی دھمکی دی گئی ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت نے مذاکرات نہ کئے تو ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی، جنرل سیکرٹری ملک معروف اور سرپرست اعلیٰ محمد الطاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سٹی ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے ناجائز چالان کر رہے جس سے ٹرانسپورٹرز کا روزگار شدید متاثر ہو رہا ہے، حکومت نے بات نہ سنی تو پنجاب کی سڑکیں سنسان ہو جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں