ریلوے کی 83 ارب آمدن، ملازمین تنخواہ سے محروم

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) محکمہ ریلوے کی ریکارڈ 83ارب آمدن کے باوجود ملازمین کی مشکلات حل نہ ہوسکیں،ملازمین کو بروقت تنخواہیں مل سکیں اور نہ ہی ٹی اے ڈی اے۔
ریلوے کے گریڈ 6،7اور 8 کے سی ٹور ملازمین کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سی ٹور ملازمین کو ہر ماہ 15 تاریخ کو تنخواہ ملتی ہے، مگر ہر ماہ کئی کئی روز تاخیر سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے ۔ریلوے پریم یونین نے ملازمین کو بروقت تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صدر یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا تھا ملازمین کو 5سال سے ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا، تنخواہیں تاخیر سے ملنے کے باعث ملازمین اذیت کا شکار ہیں، ریلوے نے وسائل کی کمی کا بہانہ بنا کر کئی سال سے ملازمین کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے۔