غیرقانونی ریت نکالنے والوں کیخلاف آپریشن ،متعدد گرفتار

لاہور( این این آئی) راوی شہر میں غیرقانونی ریت نکالنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔
راوی ماری پارعلاقہ میں روڈا ٹیم نے ریت مافیا کی ٹرالیاں آف لوڈکر کے ایکسیویٹر ہٹوا دئیے ۔ دوران آپریشن مزاحمت کرنے والا ریت چور شہباز بھٹی سمیت متعدد ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔