عالم اسلام کا اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت :مولانا امجد

عالم اسلام کا اتحاد بھی وقت کی  اہم ضرورت :مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ) ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے ۔ ان حالات میں قوم میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آنا چاہیے ۔

 یہ باتیں جے یوآئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جمعہ کے اجتماع اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا موجودہ بین الاقوامی حالات میں عالم اسلام کا اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،مشرق وسطی آگ کی لپیٹ میں ہے ، مسلم حکمران ایک ہوجائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا خلافت راشدہؓ کے نظام سے دوری کی وجہ سے وطن عزیز مشکلات کا شکار ہو تا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں