پنجاب اورکوریاکے درمیان فنی کورسزکیلئے ایم اویو
لاہور(خبرنگار)و زیرتعلیم راناسکندرحیات نے صوبے کے طلباکیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا اب طلبافارن سکالرشپ پرڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریاجا سکیں گے ، انہوں نے کہا پنجاب اورکوریاکے درمیان فنی کورسزکیلئے ایم اویو طے کرلیاگیا ۔
کوریاکی نمبرون رینکنگ والی تنگوان یونیورسٹی پنجاب کے طلباکو2سالہ ڈپلومہ کر ائے گی ،طلباکوویلڈنگ،الیکٹریکل،آٹوموبائل انجینئرنگ،سافٹ ویئرودیگرکورسزآفرکئے گئے ہیں۔ فوڈ،بیوٹی،سوشل ورک سمیت دیگرکورسزبھی شامل ہیں،کورین یونیورسٹی طلباکو70فیصدسکالرشپ پرڈپلومہ کورسزکرائے گی ۔ کورین زبان سکھانے کیلئے پنجاب کے ہرضلع میں کورین لینگویج سنٹربھی بنایاجائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کوریا نے پنجاب کی 20 طالبات کو مکمل سکالرشپ بھی آفر کر دی۔ کوریالاہورکالج فار ویمن اورہوم اکنامکس یونیورسٹی کی20طالبات کومکمل سپانسرکریگا۔