اصلاحات کے باوجود پنشن فنڈز کم نہ ہو سکے

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنشن اصلاحات کے باوجود پنشن فنڈز کم نہ ہوسکے۔ پنشن بجٹ 451 ارب 40 کروڑ روپے سے بڑھا کر 462 ارب 16 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 462 ارب 16 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی۔موجودہ بجٹ پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ۔جب کہ اضافے کی بنیادی وجہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہے ۔پنجاب کا پنشن بجٹ کے پی کے اور سندھ سے 2.3 گنا زیادہ ہے ،رقم ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور ریٹائرمنٹ مراعات فراہم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔