امیرالدین میڈیکل کالج میں تقریب

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد۔۔۔
اُن کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے اور تشویشناک مریضوں کی جان بچانے کی تربیت (ریسیس ٹیشن) اُن کی عملی زندگی میں دورس نتائج کی حامل ہوتی ہے اورمیڈیکل پروفیشن میں آنے والوں کو اپنی پیشہ ورانہ استعدادکار اور نالج کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے مسلسل رہنمائی اور ٹریننگ کی ضرورت نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سمر کلینیکل انہانسمنٹ اینڈ ریسیس ٹیشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔