وزیرآباد:کار کھائی میں جا گری بچوں سمیت 6 افراد زخمی
وزیرآباد (نامہ نگار)تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
وزیرآباد اندرون جی ٹی روڈ گیمن پل کے قریب تیز رفتار کار کا ایکسل ٹوٹنے سے کار کھائی میں جا گری اور الٹ گئی حادثہ میں نارووال سے گجرات کیلئے عازم سفر ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ محمد افضل اسکی اہلیہ زینب النسا ،10 سالہ فلک شاہین ،7 سالہ اوشا شاہین ،4 سالہ فاطمہ شاہین اور 3 سالہ بیٹا ایان علی شامل ہیں، زخمیوں میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔