پاکستان تمام مسلمان ممالک کو متحد کرے :مسلم لیگ کونسل

لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر نعیم حسین چٹھہ، قائم مقام چیئرمین اختر عباس سمیت دیگر نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا۔۔۔
امریکا کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان تمام مسلمان ممالک کو متحد کرے ۔انہوں نے کہا امریکا نے اسرائیل کے جنگی جنون کو روکنے کے بجائے خود جنگ کی آگ بھڑکا دی، امریکی حملے کے بعد پورے خطے اور دنیا کا امن خطرے میں ہے ، ان کاکہناتھا اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت تمام مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔