ہنجر وال : مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

ہنجر وال : مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ، ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجر وال کے علاقے میں تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے 55 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہنجر وال کے علاقے میں موٹروے کے قریب ایک نامعلوم خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار مزدا ٹرک نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کی شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاکی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں