منی مزدا ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کی احتجاج کی کال موخر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پاکستان منی مزدا ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال موخر کر دی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ آج منگل کو ایسوسی ایشن سے مذاکرات کریں گے ۔مرکزی صدر ایسوسی ایشن شیر علی کا کہنا تھا احتجاج موخر، مذاکرات میں کامیابی یا ناکامی پر دوبارہ فیصلہ ہو گا۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کی کال دینگے۔