ڈی جی کا ایکسائز ریجنز کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا حکم

ڈی جی کا ایکسائز ریجنز کو ٹیکس  ہدف حاصل کرنے کا حکم

لاہور (خبرنگار) ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے فرید کورٹ ہاؤس اور دیگر دفاتر کا اچانک دورہ کیا، ٹیکس وصولی اور عوامی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ریجن اے کو جون میں 209 ملین روپے کا ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا حکم دیا۔ اس دوران انہوں نے موٹر برانچ کا معائنہ کرتے ہوئے کاؤنٹرز پر شہریوں سے گفتگو کی اور مسائل سنے ۔ریجن سی کو 1.5 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے دفاتر اور فیلڈ میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں ڈی جی نے گارڈن ٹاؤن دفتر کا دورہ کرتے ہوئے ریجن بی کو 381 ملین روپے کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں