سرکاری میڈیکل کالجز میں ریٹائرڈ اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

 سرکاری میڈیکل کالجز میں  ریٹائرڈ اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی کے باعث صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں ریٹائرڈ اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔

بائیو کیمسٹری، فرانزک میڈیسین، انستھیزیا میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز بھرتی کئے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کومراسلہ بھجوادیا۔ تمام طبی اداروں کو 30 جون تک اساتذہ بھرتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتی کیلئے عمر کی حد 65 برس کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں