جیلوں کی بہتری، قیدیوں کی سہولیات اور سکیورٹی سے متعلق فیصلے

جیلوں کی بہتری، قیدیوں کی  سہولیات اور سکیورٹی سے متعلق فیصلے

لاہور(این این آئی)سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل کے دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کی زیر صدارت اجلاس بھی ہواجس میں جیلوں کی بہتری، قیدیوں کی سہولیات اور سکیورٹی سے متعلق فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں قیدیوں کی سہولت کیلئے ان کے یونیفارمز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے 100 موٹر سائیکلز کی خریداری کی منظوری دی گئی، جو جیلوں کی دیواروں کے ساتھ گشت پر مامور کئے جائیں گے۔ اسیران سے ملاقات کے عمل کو منظم بنانے کیلئے ایڈوانس آن لائن بکنگ سسٹم کو جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں