محکمہ ہاؤسنگ ، اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی کے کنوینر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ہوں گے، جبکہ سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ سرچ کمیٹی کا مقصد ڈی جی، ایم ڈی اور چیف انجینئرز جیسے اہم عہدوں کیلئے موزوں اور اہل امیدواروں کا انتخاب کرنا ہے۔ سرچ کمیٹی ہر چھ ماہ بعد افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز اور پارکس اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔