چکن غریب کی پہنچ سے دور، 29 روپے کلو مہنگا

لاہور(آئی این پی)چکن غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، 29 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔۔۔
29 روپے کلو اضافے کے بعد پیر کو برائلر گوشت کی قیمت 403 روپے مقرر کی گئی۔ لاہور میں فارم ریٹ زندہ برائلر 250، ہول سیل 264 اور پرچون 278 روپے مقرر رہا جبکہ انڈے 244 روپے درجن اور 7200 روپے پیٹی مقرر کئے گئے۔