لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، 1500 گلیوں میں کام بند

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، 1500 گلیوں میں کام بند

لاہور(عمران اکبر)شہر میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی پندرہ سو گلیوں کا کام روک دیا گیا، پروگرام کا فیز ون 30 جون سے ستمبر تک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 واسا نے سیوریج اور ریت کا کام مکمل کرلیا مگر ضلعی انتظامیہ نے واسا کی گلیاں لینے سے انکار کر دیا۔ مون سون کی آمد ہے لیکن ذرائع کے مطابق شہر میں لاہور ڈویلپمنٹ پرو گرام فیز ون کا آدھا حصہ روک دیا گیا۔ 1500گلیوں میں سیوریج و نکاسی آب کی سکیمیں مکمل کر لی گئیں،گلیوں میں سیوریج کے بعد ریت ڈال دی گئی جس پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گلیوں کی تعمیر و بحالی پرتحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ گلیوں کے سیوریج و ریت کے کام کی نگرانی کر ائی جائے ،نیسپاک ایک ایک گلی کی انسپکن کرے اور سرٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں ،ہرگلی کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد تعمیر کی جائے گی۔دوسری طرف انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیسپاک نے ابتدائی مرحلے میں سو گلیوں کی تعمیروبحالی کے سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کا کہنا تھا واسا سیوریج اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرے ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹائم لائن،شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں