اپنا میٹر اپنی ریڈنگ،چند ہفتے میں ایپ کا افتتاح

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)وفاقی حکومت کی ہدایت پر صارفین اپنے میٹر کی ریڈنگ اب خود لے سکیں گے، لیسکو کی جانب سے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ متعارف کر ائی جائیگی۔۔۔
ایپ ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہو گئی، چند ہفتوں میں باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق صارف اپنے میٹر کی ریڈنگ لے کر ایپ میں ایڈ کریں گے ،لیسکو کا میٹر ریڈر بھی ریڈنگ کو کراس چیک کرے گا،صارفین کی جانب سے بھجوائی گئی ریڈنگ کو چیک کرنے کے بعد بلنگ کی جائے گی، لیسکو کے تمام فیلڈ افسروں کو ٹرائل بیس پر ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی،ایپ مکمل لانچ ہونے کے بعد ریڈنگ کا عمل تبدیل کردیا جائیگا۔