دنیا کو جنگ نہیں امن کی ضرورت :ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

دنیا کو جنگ نہیں امن کی  ضرورت :ڈاکٹرحافظ عبدالکریم

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ جنگ نہیں بلکہ امن، انصاف اور بین الاقوامی تعاون ہے۔

انہوں نے کہا وسطی ایشیا میں جنگی صورتحال انسانیت کی بقا کے ساتھ ساتھ عالمی امن کیلئے بھی بڑا خطرہ تھی جس کے منفی اثرات پوری دنیا کو متاثر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں۔  انہوں نے عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا فوری،منصفانہ اور پرامن حل نکالے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں