وزیر بلدیات کی موسم برسات میں نالیوں کی صفائی باقاعدگی سے کرنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام کنٹریکٹرز کو ہدایت کی موسم برسات شروع ہونے پر نالیوں کی صفائی باقاعدگی سے کی جائے۔
انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان ڈویژن کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز اور کنٹریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران چاروں ڈویژنوں میں جاری ستھرا پنجاب پروگرام اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔