کمشنر کا امام بارگاہ ابوالفضل العباس، پنجتن پاک کا دورہ

کمشنر کا امام بارگاہ ابوالفضل  العباس، پنجتن پاک کا دورہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مرکزی امام بارگاہوں کے دورے اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

کمشنر نے امام بارگاہ ابوالفضل العباس مغلپورہ اور امام بارگاہ پنجتن پاک غازی آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر نے غازی آباد و مغلپورہ میں امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی شالامار و پولیس افسران نے امام بارگاہ پنجتن پاک غازی آباد و مغلپورہ میں انتظامات پر بریفنگ دی۔انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، عارضی پبلک ٹوائیلٹس و دیگر میونپسل انتظامات مکمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں