سول سروسز اکیڈمی میںپانی کی کمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) سول سروسز اکیڈمی (پی اے ایس) کیمپس مال روڈ میں بھی کی قلت،سول سروسز اکیڈمی میں لگا ٹیوب ویل بھی استعداد کار سے کم پانی دینے لگا۔۔۔
اکیڈمی کے مال روڈ کیمپس میں پانی کی قلت کی شکایات بڑھنے لگی، واسا کی جانب سے سول سروسز اکیڈمی میں نیا ٹیوب ویل نصب کیا جائے گا، سروسز اکیڈمی میں واسا دو کیوسک کا ٹیوب ویل نصب کرے گا، ٹیوب ویل کی تنصیب کے لیے تین کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، ٹینڈر رواں ماہ ایوارڈ کیا جائے گا، تعمیراتی کام چار ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوگا۔