کھیلوں کے عالمی دن بارے پریس کلب میں کیک کاٹنے کی تقریب

کھیلوں کے عالمی دن بارے پریس  کلب میں کیک کاٹنے کی تقریب

لاہور (آن لائن) کھیلوں کے عالمی دن بارے لاہور پریس کلب میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، قبال ہارپر، محمد بابرودیگر نے شرکت کی۔ سیکرٹری زاہد عابد نے اس موقع پر کہاکہ منتخب گورننگ باڈی تفریح کے مواقع مہیا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ، ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جارہے ہیں جس سے کلب ممبران کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آ سکیں، تقریب کے آخر پر کیک بھی کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں