جولائی میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر شہریوں کو 10فیصد ریلیف

جولائی میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی  پر شہریوں کو 10فیصد ریلیف

لاہور(خبرنگار)محکمہ ایکسائز نے شہریوں کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ماہ جولائی میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر شہریوں کو دس فیصد ریلیف دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر ریلیف کا اعلان کردیا گیا ۔شہری 31 جولائی تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کرسکتے ۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اگست سے شہری پورا ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے۔ شہری ای پے کے ذریعے سے بھی ٹوکن ٹیکس ادا کرسکتے ہیں ،موبائل فون پر ای پے اپیلیکشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں