میل اساتذہ کی پوسٹوں پر فی میل اساتذہ کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کرگیا

میل اساتذہ کی پوسٹوں پر فی میل اساتذہ  کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کرگیا

لاہور(خبر نگار)میل اساتذہ کی پوسٹوں پر فی میل اساتذہ کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف کالجز میں میل پوسٹوں پر خواتین اساتذہ کی تقرری پر مرد اساتذہ نے سخت اعتراض اٹھایا ہے ۔ معاملہ اب محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ریڈریسل کمیٹی تک پہنچ چکا ہے ، جہاں انکوائری کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔میل اساتذہ کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ کالجز میں مرد اسامیوں پر خواتین اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں