جوہرٹاؤن:ٹیوب ویل 3روز سے خراب، پانی کی قلت

جوہرٹاؤن:ٹیوب ویل 3روز سے خراب، پانی کی قلت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)جوہر ٹاؤن ایف ون بلاک کا ٹیوب ویل تین روز سے خراب، سخت گرمی میں شہری بوند بوند کو ترس گئے، واسا حکام نے ٹیوب ویل چیمبر پر تالے لگا دیے۔۔۔

 ٹیوب ویل کی خرابی پر کوئی متبادل نظام فراہم نہ کیا گیا،شہری پانی کے لیے خوار، واسا کا فوری ریلیف پلان بھی غائب ہے ،ٹیوب ویل ٹھیک کرنے کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا، واسا نجی ٹھیکیدار سے بھی بروقت کام نہ کروا سکا، گرمی کی شدت میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، تین روز سے علاقہ مکین پانی کے حصول کے لیے دربدر ہورہے ہیں، پانی کا بحران حل کرنے کے لیے واسا کی کوئی ہنگامی ٹیم فعال نہ ہوئی،بیک اپ سسٹم نہ ہونے سے جوہر ٹاؤن کے مکین شدید متاثر ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں