ایونیو ون سکیم میں الاٹیوں کاقبضہ دینے کامعاملہ مؤخر

ایونیو ون سکیم میں الاٹیوں کاقبضہ دینے کامعاملہ مؤخر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ایونیو ون ہاؤسنگ سکیم میں الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دو مرتبہ پلاٹوں کی تقسیم کی تقریب کا پلان بنایا گیا، مگر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ وزیراعلیٰ نے سکیم کا دورہ تو کیا، مگر الاٹیوں کو ان کا حق نہ مل سکا۔پنجاب حکومت کی موجودہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے ایونیو ون سکیم رفتہ رفتہ ایل ڈی اے کی ترجیحات سے باہر نکلتی محسوس ہو رہی ہے ۔ ایل ڈی اے ایونیو ون کے کے بلاک اور ایل بلاک میں سینکڑوں الاٹی کئی دہائیوں سے قبضے کے منتظر ہیں، مگر یہ قبضہ مسلسل التوا کا شکار ہے۔ ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے بھی سکیم میں ترقیاتی کام کی رفتار کم کر دی ہے، حالانکہ ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے متعلقہ ڈائریکٹر کو الاٹیوں کو قبضہ دینے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں