7400لیٹر جوس، بیورجز 2من زائدالمیعاد اشیا تلف

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عاشورہ پر سپلائی ہونے والے جوس، پانی اور ڈرنکس کی چیکنگ مہم۔۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 720بیورجز، واٹر اور جوس پلانٹس پر چھاپے، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24یونٹ بند کر دیئے ، 216کو 54لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد،228کو مزید بہتری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ چیکنگ کے دوران 7400لیٹر جوس، بیورجز، 1ہزار لیٹر سے زائد پانی، 2من سے زائد کیمکل ایکسپائر اشیا تلف کر دیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ممنوعہ ناقص اجزا سے جوس ڈرنکس تیار کرنے پر یونٹ بند کیے گئے۔